ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / بھٹکل:لائنس کلب کے ممبران خدمت خلق کا جذبہ پیدا کریں : نئے عہدیداران کی حلف برداری

بھٹکل:لائنس کلب کے ممبران خدمت خلق کا جذبہ پیدا کریں : نئے عہدیداران کی حلف برداری

Mon, 11 Jul 2016 20:55:22    S.O. News Service

بھٹکل:11/ جولائی(ایس او نیوز(مرڈیشور کے آر این ایس پالی ٹکنیک کالج ہال  میں اتوار کو لائنس کلب کے نئے عہدیداران کی حلف برداری کوایم جے ایف لائن ڈاکٹر ایم کے بھٹ سورب نے انجام دیا۔

حلف برداری کو انجام دینے کے بعد خطاب کرتے ہوئے بھٹ نےکہاکہ لائنس کلب خدمت خلق کا ادارہ ہے، اس کے ممبران بھی اسی مقصد کے تحت اپنے کاموں کو انجام دیں۔ انسانوں میں فطری طور برابری نہیں ہوتی ، سماج کے سب سے آخری فرد کو بھی سماج کے ساتھ شامل کرنے ، غریبوں ، لاچاروں اور بے سہاروں کی مدد کرتے ہوئے انہیں بھی سماج میں بہترزندگی گزارنے کے اہل بنانا لائنس کلب کا اہم مقصد ہے۔ مہمان ِ خصوصی  ضلعی صدر سامویل ڈیاس نے لیو کلب کے عہدیداران کو حلف کی خواندگی کرانے کے بعد کہاکہ ہمارےکے نوجوان ہی ہمارے ملک کی اہم طاقت ہیں، ۔ نئے صدر کے طورپر عہدہ سنبھالنے والے ڈاکٹر وادی راج بھٹ نے پروگراموں کی تفصیلات بتائیں۔ الویکوڑی درگاپرمیشوری مندر کے دھرم دھرشی نارائن دئیمنے نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔نئے ممبر اے این شٹی ، ناگیش مڈیوال کی تہنیت کی گئی ۔ پروگرام میں ایس ایس ایل سی ، پی یو سی اور سی ای ٹی امتحانات میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنےو الے طلبا کی عزت افزائی کی گئی ۔ لیو کلب صدر راہول رائے نے استقبال کیا۔ جیتندر ہیگڈے ، سریش نائک نے رپورٹ کی خواندگی کی۔ ڈاکٹر ہری پرساد کنی ، ڈاکٹر سنیل جتن، تلک راؤ نے تعارف پیش کیا۔ ایم وی ہیگڈے اور کرشنا ہیگڈے نے نظامت کی۔


Share: